29 جولائی 2017 - 15:36
فرانس کے وزير خارجہ ایران کا دورہ کریں گے

فرانس کے وزير خارجہ ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کرنے کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزير خارجہ جین ایو لودریان ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کرنے کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی سائٹ کے مطابق فرانس کے وزير خارجہ ایرانی صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقیرب میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169